23 جون 2012 - 19:30

ايران کے وزير خارجہ نے اپنے برطانوي ہم منصب سے ملاقات حکومت برطانيہ کي درخواست پر کي تھي- يہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے اپنے ايک بيان ميں کہي-

ابنا: وزارت خارجہ کے پريس انفارميشن ڈيپارٹمنٹ کے مطابق رامين مہمان پرست نے کہا کہ  کابل ميں افغانستان کے بارے ميں علاقائي اجلاس کے موقع پر ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي اور برطانوي وزير خارجہ کے درميان ملاقات تيسرے ملک کي وساطت اور برطانيہ کي درخواست پر ہوئي تھي-

انہوں نے کہا کہ ايران نے برطانيہ ميں مقيم اپنے شہريوں اور سفارتي عملے کے حوالے سے  لاحق تشويش کي وجہ سے ملاقات کي دعوت قبول کي تھي- انہوں نے کہاکہ  اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے مفادات کي حفاظت کے بارے ميں بات چيت ہوئي اور علاقائي صورتحال کا معاملہ بھي زير بحث آيا- رامين مہمان پرست نے  اس دعوے کو غلط قرار دے ديا کہ صالحي اور ہيگ کے درميان يہ ملاقات ايراني حکام کي درخواست پر عمل ميں آئي تھي-

واضح رہے کہ کابل ميں ايران اور برطانيہ کے وزرائے خارجہ کے درميان ملاقات کے بعد لندن نے يہ دعوي کيا تھا کہ يہ ملاقات ايراني حکام کي درخواست ہوئي ہے- ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي چودہ جون کو افغانستان کي سيکورٹي کے بارے ميں ايک روزہ کانفرنس ميں شرکت کے لئے کابل گئےتھے- اس اجلاس ميں برطانوي وزير خارجہ سميت مختلف  ملکوں کے وزرائے  خارجہ شريک تھے-
.......
/169