21 جون 2012 - 19:30

امريکہ کے وزیر دفاع نے ايک مرتبہ پھر سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے سلسلے میں پاکستان سےمعافي مانگنےکا امکان مستر د کر دياہے.

ابنا: امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ سلالہ واقعہ پر گزشتہ افسوس اور تعزيت کافي ہے. اس سوال کے جواب ميں کہ کياوہ مزيد معافي کي مخالفت کريں گے؟ امريکي وزير دفاع نے کہا کہ ہم نے اپني پوزيشن واضح کردي ہے،ميرا خيال ہے کہ وقت آگے بڑھ گيا ہے، اگر ہم پچھلي باتوں کو دہراتے رہيں گے تو پھر کچھ حاصل نہيں کرسکيں گے. انہوں نے کہا کہ اب وقت دہشت گردوں کي پناہ گاہوں ،دہشت گردي سے نمٹنے اور ہماري تشويش کے مسائل پر تعلقات آگے بڑھانے کا ہے. انہوں نے اميد ظاہر کي کہ نيٹو سپلائي کھولنے کے بارے ميں مشکل مذاکرات کامياب ہوسکتے ہيں بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر ا‏عظم گیلانی کے خلاف پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے سے امریکہ کو بہت خوشی حاصل ہوئی ہے۔ کیونکہ امریکہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔......./169