21 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ میں آج ہونیوالے بم دھماکے میں ایک شخص جان بحق اور 14 دیگرزخمی ہوئے - یہ دھماکہ غوث آباد کے علاقے میں ایک مسجد اور مدرسے کے باہر نمازعصر کی ادائیگی کے بعد ہوا- اور کسی گرپ نے اس دھماکے کی ذمداری قبل نہیں کی۔

کوئٹہ کے علاقے غوث آباد ميں مدرسے کے قريب دھماکے ميں ايک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمي ہوگئے. ريسکيو ذرائع کے مطابق سيٹلائٹ ٹاون کے قريب غوث آباد کے علاقے ميں مدرسے اور مسجد کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس ميں ابتدائي اطلاعات ملنے تک ايک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمي ہوگئے ہيں. ريسکيو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے ميں زخمي ہونے والے افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کيا جارہا ہے. پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھيرے ميں لے کر تحقيقات شروع کردي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔

/110