اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم سعودی اپوزیشن راہنماؤں نے کہا ہے کہ آل سعود کے اندر بحران کے نئے امکانات واضح ہوئے ہيں اور اقتدار کی جنگ میں شدت آنے کا امکان ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دو ولیعہد مختصر عرصے میں دنیا سے رخصت ہوئے ہوئے ہيں اور آل سعود کے دوسری نسل کے شہزادے ـ جو ولیعہدی کے حقدار سمجھے جاتے ہیں ـ بوڑھے اور بیمار ہوچکے ہیں اور تیسری نسل کے کے مقتدر شہزادے اقتدار میں حصہ مانگ رہے ہیں جبکہ آل سعود کو عوامی مخالفت کا بھی سامنا ہے اور حال ہی میں "اخوان المؤمنین" نامی ایک نئی تنظیم نے اپنے وجود کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم آل سعود کا تختہ الٹ کر ہی دم لے گی اور یہ سب ایسے حال میں سامنے آرہا ہے کہ بادشاہ اور وزیر خارجہ بھی عام طور پر آرام کرنے پر مجبور ہیں۔
اپوزیشن راہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور صہیونی/ یہودی ریاست کو بھی آل سعود کے اندر ممکنہ بحران کی وجہ سے شدید تشویش لاحق ہوئی ہے۔
.......
/169