ابنا: مجید نامجو نے کہا کہ ایران میں پانی اور بجلی کے شعبوں میں استعمال ہونے والے ساز و سامان پچانوے فیصد تک ایران میں ہی تیار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا یران میں تیار ہونے والے ساز وسامان دیگر ملکوں کی کمپنیاں خرید رہی ہیں اور انرجی کے سیکٹر کی ٹکنالوجی دیگر ملکوں کو برامد کی جارہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انرجی نے کہا کہ مغرب کی پابندیاں بے اثر ہوچکی ہیں اور ان سے ایران کی ترقی پر کوئي منفی اثر نہیں پڑا ہے بلکہ پابندیاں لگانے والے ممالک ہی کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام، لبنان اور عراق کو بجلی برآمد کرنے کا پروگرام رکھتا ہے اور عراق میں شام میں بجلی گھر تعمیر کرے گا۔.......
/169