19 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نےکہاہےکہ تہران پانچ جمع ایک کے ساتھ ماہرین کے اجلاس میں بھی اپنے ایٹمی حقوق پر اصرار کرے گا۔

ابنا: مھدی سنائي نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ ماسکو مذاکرات میں پانچ جمع ایک گروپ کے بعض اراکین نے یورینیم کی افزودگي کے روکے جانے اور قم میں فردو ایٹمی تنصیبات کے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران پانچ جمع ایک کےماہرین کے اجلاس میں بھی اپنے ایٹمی حقوق پر زور دے گا۔ مھدی سنائي نے کہا کہ روس اور چین نے ماسکو مذاکرات میں ایران کے ایٹمی حقوق کا دفاع کرنے میں مثبت کردار نہیں کیا ہے اور پانچ جمع ایک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اجلاس کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ اس میں ایران نے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اپنے مواقف پر پوری طرح سے واضح کئےلیکن بعض ملکوں نے ایران پرالزامات لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں ایران پر دباؤ اور ایران کے ساتھ مذاکرات نے گفتگو کو لاحاصل بنادیا ہے اور یہ سلسلہ عملی طور سے یکطرفہ طور پرآگےبڑہ رہاہے واضح رہےکہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کااجلاس منگل کوماسکومیں اختتام پذیرہوا۔

 .......

/169