18 جون 2012 - 19:30

برکس گروپ کے سربراہوں نے گروپ بيس کے سربراہي اجلاس کے موقع پر ايک اجلاس تشکيل ديا جس ميں يورپ کے مالي بحران کے حل ميں برکس کے رول کا جائزہ ليا گيا -

ابنا: برکس ملکوں کے اجلاس کے اختتام پر رکن ملکوں نے يورو زون کے بحران کو پوري دنيا کي معيشت کے لئے خطرناک قرارديا -  اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ يورو زون کا بحران ايک عالمي بحران کي حيثيت اختيار کرتا جارہاہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے دنيا کے سبھي ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا- برازيل، روس، ہندوستان، چين اور جنوبي افريقا برکس کے رکن ممالک ہيں - اس تنظيم نے اسي طرح گروپ بيس سے مطالبہ کيا کہ وہ عالمي کساد بازاري کامقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس تدابير اپنائے -

برکس کے ملکوں نے اسي طرح مالي بحران کا مقابلہ کرنے کےلئے عالمي مالياتي فنڈ ميں اپني شراکت داري بڑھانے پر بھي اتفاق کيا.......

/169