18 جون 2012 - 19:30

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اس گروہ کے حملے میں ایک سو دس غیر ملکی اور افغان فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔

ابنا: ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے گیارہ جنگجوؤں نے صوبۂ قندھار کے شہر شاہ ولی کوٹ میں واقع شہر کھنہ علاقے میں چند بم دھماکے کر کے چالیس غیر ملکی اور ستر افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یوسف احمدی نے مزید کہا ہے کہ افغان فوج کا کمانڈر عبدالقدوس اور تین اعلی فوجی افسر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں میں سترہ غیر ملکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شاہ کوٹ کے گورنر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں گیارہ امریکی فوجی اور طالبان کے گيارہ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات نیٹو کے فوجیوں کے ترجمان نے ابھی تک اس خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ادھرافغان فوجیوں نے آپریشن کر کے کم از کم ستائیس طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے افغان فوجیوں کے آپریشن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ستائیس طالبان کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں انجام دیۓ جانے والے اس آپریشن کے دوران سات طالبان گرفتار بھی کئے گۓ ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان میں افغان سیکورٹی فورسز کے ممکنہ جانی نقصان کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے جنوب مشرقی افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر دی ہے۔ ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے جنگجوؤں نے صوبۂ غزنی کے دیاک شہر میں واقع تاسنگ کے علاقے میں امریکی فوجیوں کا ایک ٹینک تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگۓ ہیں۔....... /169