14 جون 2012 - 19:30

عراق کے وزير اعظم نے شام میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح گروہوں کے حامی ممالک شامی عوام کاخون بہانےکے ذمہ دارہیں۔

ابنا: عراق کے وزير اعظم نوری مالکی نے شام میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح گروہوں کے حامی ممالک  شامی عوام کاخون بہانےکے ذمہ دارہیں۔  انھوں نے کہا کہ جو ممالک شام میں مداخلت کررہے ہیں وہی در حقیقت عراق میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا شام کے امور میں مداخلت کرنے والے ممالک درحقیقت وہ شامی عوام کے خون کے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے عراق کی سرحد پر ایسے اقدامات کئے ہیں تاکہ ہتھیار دہشت گردوں تک اسمگلنگ نہ ہوسکیں اور ہم شام میں قومی گفتگو کی حمایت کرتے ہیں۔ ......./169