14 جون 2012 - 19:30

ایران کے شہر زھک کے امام جمعہ نے کہا زکات کی ادائیگی معاشرہ میں فقر و تنگ دستی کے خاتمے کا باعث ہے۔

ابنا: شہر زھک کے امام جمعہ حجة الاسلام حسن خدری نے اس شہر میں زکات جمع کرنے والوں کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح ہم دین اسلام کے احکامات پر عمل کرتے ہیں اسی طرح ہمیں زکات اور صدقات کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا زکات کی ادائیگی انسان کیلئے خدا کے لطف و کرم تک پہنچنے کیلئے پل ہے۔ حجة الاسلام خدری نے کہا زکات کی ادائیگی سے خدا کے غضب کی آگ خاموش ہوجاتی ہے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان میں امداد امام خمینی کمیٹی کے قائم مقام مدیر نے اس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر زکات اور خمس میں اسلامی قوانین پر عمل کیا جائے تو معاشرہ میں فقر و تنگ دستی ختم ہوجائے۔ رضا شہرکی نے مزید کہا زکات کی ادائیگی کا اجر و ثواب بہت زیادہ ہے اور یہ مال میں فراوانی کا باعث ہے۔......./169