ابنا: ایران کی وزارت خارجہ میں عرب اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے عراق میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ القاعدہ دہشت گردوں کے ان حملوں سے صرف غیر علاقائی اور سامراجی طاقتوں کو فائدہ پہنچتا ہے انھوں نے کہا کہ بےگناہ افراد کا قتل عام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے انھوں نے کہا کہ القاعدہ دہشت گردتنظیم اپنے وحشیانہ اقدامات کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ القاعدہ دہشت گردوں نے کل عراق کے کئی شہروں میں بم دھماکے کئے جن میں 60 سے زآئد افراد شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زآئد زخمی ہوگئے شہید اور زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔.......
/169