ابنا: بریگيڈیر مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی حکومتیں شام کی حکومت کے خلاف بھاری سرمایہ کاری کے باوجود بری طرح شکست کھاچکی ہیں۔
بریگيڈیر جزائری نے شام میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ شام کی حکومت نے بحران سرکرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال صہیونی ریاست کے خلاف جاری مزاحمت کے حق میں ہے ۔
بریگيڈیر جزائری نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے مالیاتی اور اقتصادی بحرانوں کی وجہ سے شیطانی اور غیر انسانی پروگراموں کو لاگو کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ شام کے حالات کو بالکل برعکس ظاہر کرنا مغرب اور انکے آلہ کاروں کی ایک بڑی نفسیاتی جنگ ہے لیکن عالمی رائے اس فریب میں نہیں آئے گي۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی حمایت کرتا رہے گا۔.......
/169