ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق امريکي وزارت جنگ پاکستان کے قبائلي علاقوں پر حملوں کے لئے اب سوئچ بليڈ نامي مہلک ترين اور جديد ڈرون طيارے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتي ہے-
امريکي اخبار کے مطابق پچاس سے زائد ايسے طيارے جلد افغانستان بھيجے جائيں گے- ان طياروں کا وزن دو پونڈ سے بھي کم ہے اور يہ اپنے ہدف کو صحيح طور پر نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتے ہيں-
امريکہ اب تک پاکستان اور افغانستان ميں جسطرح ڈرون طيارے استعمال کرتا چلا آرہا ہے ان ميں پري ڈيٹر اور ريپر قسم کے جاسوس طيارے شامل ہيں-
يہ طيارے سو پونڈ کے ليزر گائيڈڈ بل فائر ميزائيل يا پانچسو پونڈ کے جي پي ايس گائيڈڈ اسمارٹ بموں سے ليس ہيں-
واضح رہے کہ پاکستاني حکومت اور عوام مسلسل اس بات کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں کہ امريکہ قاتل ڈرون حملوں کا سلسلہ فوري طور پر بند کردے-.......
/169