ابنا: سوشلسٹ پارٹي کے حامي پھولے نہيں سما رہے ہيں کيونکہ انہيں ملک کے پارليماني کلينڈر کے اختتام پر زبردست کاميابي حاصل ہوئي ہے-
ايک ماہ قبل ہونے والے صدارتي انتخابات ميں سوشلسٹ پارٹي کے رہنما فرانسوا اولينڈ صدر کے عہدے پر پہنچے تھے اور اب انکي جماعت پارليمان ميں بھاري اکثر حاصل کرنے ميں کامياب ہوگئي ہے-
سوشلسٹ پارٹي کے سيکريٹري مارٹن اوبيري نے کہا ہے کہ يہ کاميابي ان کي جماعت پر فرانسيسي عوام کے اعتماد کا کھلا ثبوت ہے- فرانس کي پارليمنٹ پانچسو ستتر ارکان پر مشتمل ہے اور ابتدائي نتائج کے مطابق بائيں بازو کي جماعتيں تين سو دس سے تين سو چھپن نشستيں حاصل کرليں گي جبکہ قدامت پرستوں کو دو سو چوبيس سے ليکر دو اکسٹھ تک نشستيں ملنے کي توقع ہے-
فرانس کے پارليماني انتخابات کے پہلےدور ميں عوام نے بہت کم تعداد ميں شرکت کي ہے جس کي فرانس کي انتخابي تاريخ ميں کوئي مثال نہيں ملتي- فرانس ميں پارليماني انتخابات کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے اتوار کے روز ہوگا-.......
/169