ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور ایران کے ساتھ مذاکرات میں گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور اعلی مذاکراتکار سعید جلیلی کو ٹیلیفون پربتایا ہے کہ گروپ 1+5 ماسکو میں بغداد میں ایران کی پنجگانہ تجاویزپر گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔
اشٹائن نے ماسکو مذاکرات کی کامیابی کی امید کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 ایٹمی اور غیر ایٹمی معاملات پر مشترکہ تجاویز اور نقاط تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اس گفتگو میں ایران کے اعلی مذاکراتکار نے گذشتہ 20 دنوں میں مقدماتی گفتگو پر فریق مقابل کی عدم آمادگی کو مذاکرات کی پیشرفت میں غیکر تعمیری اقدام قراردیا ہے ڈاکٹر جلیلی نے کہا کہ مذاکرات میں استنبول اور بغداد میں ہونے والی پیشرفت پر توجہ اور احترام ملحوظ رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پنجگانہ تجاویز پر گروپ 1+5 کا وناسب جواب مذاکرات کی پیشرفت اور مسئلہ کے حل میں اہم قدم ثابت ہوگا۔
.......
/169