9 جون 2012 - 19:30

ہنگو کے کے علافے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے تشدد کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے تشدد کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان "غلام حسین" اور "انور علی" شہید ہوگئے ہیں کہا جاتا ہے کہ ان دو شہیدوں کا تعلق "ابراہیم زئی" سے ہے۔ 

شہیدوں کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔ علاقے کی شیعہ آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واضع رہے کہ ہنگو کے علاقے میں کئی سالوں سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ریاست کی با اثر شخصیات کی سرپرستی میں دہشتگردی ہورہی ہے اور کبھی خفیہ ایجنسیاں خود شیعہ مسلمانوں کی شہادت کا سبب بنتی ہیں اور کبھی دہشتگردوں کے ذریعے دہشت گردی کرائی جاتی ہے۔ حکومتی اداروں میں موجود خاموشی شیعہ مسلمانوں کے ذہنوں میں احساس محرومی کا سبب بنتی جارہی ہے۔

.......

/169