6 جون 2012 - 19:30

شام نے مغربی ممالک کے معاندانہ رویہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بعض مغربی ممالک کے سفارتکاروں کو شام سے نکال دیا ہے۔

ابنا: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے شام کے سفراء کو اپنے ممالک سے نکال دیا ہے اور شام نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بعض مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیکر شام سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔

جن ممالک کے سفراء شام سے نکالے گئے ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، سوئیس، جرمنی، ترکی، فرانس، اٹلی، اسپین، بلجیئم، بلغاریہ اور کینیڈا شامل ہیں۔

........

/169