ابنا: ايسے حالات ميں کہ ايران اور آئي اے اي اے نے ، مذاکرات کے نئے دور پر اتفاق رائے کا اعلان کيا ہے ، آئي اے اي اے ميں امريکہ کے مندوب نے دعوي کيا ہے کہ ، پارچين کي کچھ تصويروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس فوجي علاقے ميں ايٹمي سرگرميوں کے نشانات تيزي سے مٹائے جا رہے ہيں۔
رابرٹ ووڈ نے منگل کے روز ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ ايران کے پاس ، آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون کے لئے بہت کم وقت بچا ہے۔ يہ ايسے حالات ميں ہے کہ ايران اور آئي اے اي اے کے حکام ، تعميري اور مثبت نظريئے کے ساتھ ويانا مذاکرات ميں شامل ہوئے ہيں اور اگلے جمعے کو ہونے والے ان مذاکرات کے نتائج کي طرف سے پر اميد بھي ہيں۔
آئي اے اي اے کے سربراہ يوکيا امانو نے ايجنسي کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس ميں بتايا ہے کہ ، حاليہ دنوں ميں ہونے والے اتفاق رائے کے تناظر ميں آئي اے اي اے کا نمائندہ ، بقيہ مسائل کے حل کے لئے ايراني مندوب علي اصغر سلطانيہ سے مذاکرات کا نيا دور شروع کرے گا۔
واضح رہے آئي اے اي اے کے معائنے کے عمل اور فني امور سميت مختلف مسائل پر ايران اور آئي اے اي اے کے درميان مذاکرات حتمي فيصلے کي سمت بڑھ رہے ہيں۔ ايران نے اس سے قبل بھي پارچين کے معائنے کے سلسلے ميں تعاون کيا ہے حالانکہ يہ کام آئي اي اے اي کے ساتھ تہران کے معاہدوں ميں شامل نہيں تھا ۔
ايران اب بھي اتفاق رائے کے تناظر ميں پارچين کے معاملے ميں تعاون پر تيار ہے اور اسي غرض سے مذاکرات کا نيا دور ، اگر کسي رکاوٹ کا شکار نہ ہوا تو ايک اہم پيشرفت کا باعث سکتا ہے اور ان مذاکرات کے نتائج ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان آئندہ ماسکو مذاکرات پر اچھے اثرات مرتب کر سکتے ہيں۔ ان مذاکرات کا مثبت ماحول ميں استنبول ميں آغاز ہوا ، بغداد ميں يہ مذاکرات جاري رہے اور پروگرام کے مطابق دو ہفتے سے بھي کم عرصے ميں يہ مذاکرات ماسکو ميں آگے بڑھائے جائيں گے۔
در اصل گروپ پانچ جمع ايک ميں کچھ فريق ايران کے ايٹمي معاملے ميں جاري سياسي کھيل کو ختم نہيں کرنا چاہتے اور ايران کے ايٹمي پروگرام کو خطرناک ظاہر کرنے کے لئے ہر بار نئے نئے منصوبے اور سازشيں تيار کرتے ہيں جس سے حقيقت بار بار ثابت ہوتي ہے کہ ان لوگوں کو ايران کي ايٹمي سرگرميوں کي طرف سے تشويش نہيں ہے بلکہ ان کي اصل تشويش ، ايران کا نمونہ عمل بننا ہے۔.......
/169