ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عراق کے صدر اور وزیراعظم کے نام علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں ایران اور ۶ سپرپاورز کے درمیان ایران کے ایٹمی مسئلے پر بغداد میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں بہترین میزبانی پر حکومت عراق کا شکریہ ادا کیا ۔
ایرانی صدر نے ان مراسلوں میں مزید تحریر کیا ہے کہ عراق میں اس وقت عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے۔ اوراسوقت علاقائی اور عالمی سطح پر عراق کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہماری آرزو ہے کہ عراق بہت زیادہ ترقی اور پیشرفت کرے۔
.......
/169