4 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے ادارے کے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے کہا ہے کہ دنیا پر سامراج کے تسلط کے زمانے میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور عصر حاضر میں اسلامی حکومت کا نمونہ پیش کرنا اسلامی بیداری کی تحریک کے لۓ حضرت امام خمینی رح کے دو ہمیشہ باقی رہنے والے تحفے ہیں۔

ابنا: محمد باقر خرمشاد نے امام خمینی رح اور اسلامی بیداری کے نام سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں مزید کہا کہ حضرت امام خمینی رح اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ اور یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے لۓ باعث فخر ہے کہ اس نے اسلامی اتحاد و وحدت کا پرچم اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔

محمد باقر خرمشاد نے حضرت امام خمینی رح کے اصولوں اور اہداف پر ثابت قدمی کو ایران کی اسلامی ملت پر غلبہ پانے پر مبنی امریکہ کی زیر قیادت یورپ کی ناکامی کا سبب قرار دیا۔

محمد باقر خرمشاد نے اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ پسماندگی سےنجات کا واحد راستہ اسلام کی جانب بازگشت ہے کہا کہ مصر کے عوام اسلامی اہداف کے حصول کے لۓ کوشاں ہیں اور ملت مصر کے انقلاب کا سرچشمہ اسلامی بیداری ہے۔ .......

/169