4 جون 2012 - 19:30

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ ماسکو مذاکرات کی کامیابی کے لۓ گروپ پانچ جمع ایک کو ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کرلینے چاہئیں۔

ابنا: علی اکبر ولایتی نے آج تہران میں امام خمینی رح اور اسلامی بیداری کے نام سے منعقد کۓ جانے والے سیمینار کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر گروپ پانچ جمع ایک چاہتا ہے کہ ماسکو مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں تو اسے ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے قوانین کے تحت ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرلینا چاہۓ۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح اور اٹل ہے کہا کہ ایران نے نہ تو این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی وہ اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار ہوگا۔ علی اکبر ولایتی نے اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی دنیا میں آنے والی بیداری کی لہر کا سرچشمہ حضرت امام خمینی رح کی قیادت میں برپا ہونے والا اسلامی انقلاب ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ حضرت امام خمینی رح سامراج کےمقابلے میں اتحاد بین المسلمین پر تاکید فرمایا کرتے تھے۔.......

/169