2 جون 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ آج انسانيت کو ہر دور سے زيادہ امام خميني کے افکار و نظريات کي ضرورت ہے.

ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کل رات امام خميني رح کي رحلت کي برسي کي مناسبت سے ان کے حرم مطہر ميں منقعدہ پروگرام ميں شريک عقيدت مندوں کي ايک بہت بڑي تعداد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خميني کا نظريہ تھا کہ انسان کي تمام الہي اور فطري خواہشيں اور امنگيں حضرت امام زمانہ کي آفاقي حکومت ميں پوري ہوں گي اور اس حکومت کے قيام کے لئے زمين ہموار کرنے کے لئے انہوں نے اپني پوري عمر جد وجہد کي - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ امام خمنيي فرمايا کرتے تھے کہ يہ صدي انشاء اللہ مستکبروں پر کمزور اور مستضعفوں کي فتح و کاميابي کي صدي ہے -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہاکہ دنيا کي اقوام اپني اپني مستکبر، ظالم ،خود خواہ اوردنيا پرست حکومتوں سے تنگ آچکي ہيں اور وہ اب صالحين، انصاف پسند اور حقيقي آزادي کي داعي حکومتوں کي تلاش ميں ہيں -  صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اقوام عالم ميں اس طرح کي سوچ ايک ايسي خوشخبري ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مہدوي حکومت کا نظريہ تيزي کے ساتھ پھيل رہا ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام خميني زندہ و درخشندہ ہيں کہا کہ امام خميني زندہ ہيں کيونکہ آج توحيد انصاف اور عشق و محبت زندہ ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اپنے خطاب ميں کہا کہ انصاف ،  انسان کي روح ہے  - انہوں نے کہا کہ امام خميني نےلوگوں کو  ناانصافي ، تفريق  اور ظلم کا مقابلہ کرنے کي دعوت دي اور خود سب سے پہلے ہر طرح کي تفريق و ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ امام خميني سامراجي حکومت کو انسانيت کے خلاف سب سے بڑا ظلم سمجھتے تھے اور تمام سامراجي قوتوں کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کيا - صدر مملکت نے صہيوني ریاست کے بارے ميں امام خميني کے نظريات کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ امام خميني رح صہيوني ریاست کے مقابلے ميں جو اقوام کے حق ميں خود ايک بڑا ظلم اوران کي اہانت ہے ، اٹھ کھڑے ہوئے- 

انہوں نے کہا کہ امام خميني صہيوني ریاست کي اساس و بنياد کے ہي خلاف تھے اسي لئے انہوں نے عالمي يوم قدس کا اعلان کيا اور اپني حيات کے آخري لمحے تک فلسطين کے مظلوم عوام  کي امنگوں اور جد وجہد کي حمايت کي - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ امام خميني وہ تنہا شخص تھے جنھوں نے فرمايا تھا کہا صہيوني ریاست کے قيام کا نظريہ انساني معاشرے سے جڑ سے ختم کيا جانا چاہئے -.......

/169