ابنا: ذرائع کے مطابق وزيراعظم کا يہ دورہ بلوچستان ميں امن و امان کي صورتحال کا جائزہ لينے اور اس ميں بہتري لانے کي غرض سے کيا جارہا ہے جس کے حوالے سے وہ گورنر ہاوس و وزيراعلي سکريٹريٹ ميں صوبائي کابينہ ميں شامل اراکين کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتيں کريں گے ،
وزيراعظم کے اس دورے کو اس لئے بھي زيادہ اہميت دي جارہي ہے کہ گذشتہ روز انہوں نے صوبے کي صورتحال پر ايک اہم اجلاس کي صدارت کي تھي جس ميں صوبے کي موجودہ صورتحال ميں بہتري لانے کے لئے کئي اہم فيصلے کئے گئے تھے، دورے کے دوران وزيراعظم گيلاني کمانڈ اينڈ اسٹاف کالج ميں تربيتي کورس مکمل کرنے والے ملٹري افسران سے خطاب کريں گے، اس موقع پر چيف آف آرمي اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني بھي موجود ہوں گے،ذرائع کے مطابق وزيراعظم کے شيڈول ميں مکران کيساحلي علاقے اورماڑہ کا مختصر دورہ بھي شامل ہے. .....
/169