1 جون 2012 - 19:30

جندالشیطان دہشتگرد گروہ کے موجودہ سرغنہ اسماعیل شاہ بخش نے پاکستان کی آئی ایس آئي کے ایک عہدیدار سے ملاقات کی ہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان یہ ملاقات ایران کی سرحد کے قریب واقع علاقے تفتان میں ہوئی ۔ ایران میں مختلف بم دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں میں، جن میں صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والےمتعدد دہشتگردانہ حملے بھی شامل ہیں جندالشیطان دہشتگرد گروہ کا ہاتھہ رہا ہے ۔

15/ جولائی سنہ 2010 میں شہر زاہدان میں مسجد جامع کے دروازے پر جندالشیطان دہشتگرد گروہ کی جانب سے کئے جانے والے دو بم دھماکوں میں 27 افراد شہید اور لگ بھگ 270 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ جندالشیطان دہشتگرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں ہے اور اس دہشتگرد گروہ کو سعودی عرب کی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سیکیورٹی فورسیز نے 23/ فروری سنہ 2010 کو اس دہشتگرد گروہ کے سابق سرغنہ عبد المالک ریگی کو گرفتار کرلیا تھا جسے پھر اسی سال جون کے مہینے میں قتل و تشدد۔ دہشتگردانہ حملوں۔ چوری اور ڈکیتی کے 79 الزامات ثابت ہونے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی۔ .....

/169