1 جون 2012 - 19:30

صہیونیوں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں گروپ فوٹو بنانے کے لیے اس احاطے میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا ہے۔ جس پر فلسطینیوں نے شدید ردّ عمل ظاہر کیا ہے ۔

ابنا: صہیونیوں کی خصوصی فورس نے گزشتہ روز مسجد الاقصی کے احاطے میں باب الرحمہ کے سامنے گروپ فوٹو بنانے کے لیے اس جگہ اسرائیل کا جھنڈا لہرایا ہے جس کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہر قدس کے علماء اور مبلغین نے صہیونیوں کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے اس اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

شہر قدس میں علماء کی انجمن نے یہ بھی کہا ہے کہ مسجد الاقصی ایک مقدس جگہ اس کا تعلق مسلمانوں سے ہے۔

لیکن صہیونی اس مسجد میں اپنی تصاویر بناکر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس مسجد کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

.......

/169