1 جون 2012 - 19:30

مصر کی عدالت عالیہ نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنائي ہے جس پر مصری عوام بری طرح برہم ہوچکے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصری عوام نے عدالت کے فیصلے سے آگاہ ہونے کے بعد اس فیصلے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا اور ملت کا فیصلہ ہےکہ سابق ڈکٹیٹر کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

انقلاب مصر کے دوران شہید ہونے والوں کے خاندانوں نےخاص طور سے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔

یاد رہے مصر کے اسلامی، سیاسی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ سابق ڈکٹیٹر اور اسکی حکومت نے صہیونی ریاست اور امریکہ کی بے چون و چرا اطاعت کرکے ملت مصر کی توہین کی ہے۔ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک نے غزہ کے محاصرے میں صہیونی ریاست کا بھر پور ساتھ دیا تھا۔

.......

/169