اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق کتاب "راہیان کوی دوست (کوئے جاناں کے مسافر)"جو حدیث معراج کی تشریح کے بارے میں آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے اخلاقی دروس کے سلسلے پر مشتمل ایک اشاعت ہے، سید ایرج رزاقی کے توسط انگریزی زبان میں ترجمے کے بعد عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب منظر عام پر لائی جاچکی ہے۔اس مفید کتاب کا ترجمہ انگریزی زبان میں "Journey Of Love" کے عنوان کے تحت کیا گیا ہے۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب میں اسے بین الاقوامی معاشروں میں منتشر کرنے کی منظوری دی گئی۔ کتاب کے اہم ترین مباحث اور موضوعات، جنہیں بیس دروس کی صورت میں ترتیب دیا گیا ہے، حسب ذٰیل ہیں:۱۔ قرآن و روایات میں رضا و توکل کا مقام؛ توکل اور فعالیت کی ضرورت؛۲۔ راضی بہ رضائے الہی ہونے کی اہمیت اور انسان کے لئے خدا کی خیرخواہی؛۳۔ خدا کی محبت اور اس کے وصول کا طریقہ؛۴۔ اولیائے الہی کی خصوصیات اور زہد و پرہیزگاری کے حصول کا راستہ؛۵۔ جنت میں جانے والوں کی خصوصیات اور بھوک اور خاموشی کے مثبت اثرات؛۶۔ نماز پر توجہ کرنے اور خداوند کو حاضر و ناظر جاننے کی ضرورت اور اہمیت؛۷۔ یاد خدا میں رہتے ہوئے اولیاء اللہ کے امتیازات اور خدا سے رابطے کی لذت؛۸۔ فقراء اور ضرورتمندوں سے دوستی، محبت اور ہم نشینی کی ضرورت۹۔ دنیا اور دنیا پرستوں کی سرزنش اور اہل دنیا کی بیس خصوصیات؛۱۰۔ اہل آخرت کے اوصاف اور اہل دنیا کے ساتھ ان کا واضح فرق؛۱۱۔ زاہدوں کا مقام ، ان کی معرفت اور تین گروہوں میں ان کی تقسیم؛۱۲۔ روزہ اور خاموشی کا کردار اور اس کی حکمت اور معرفت؛۱۳۔ خوشگوار اور پائدار زندگی کی خصوصیات اور امتحان الہی میں کامیابی؛۱۴۔ عبادت گزاروں اور خدا کے رسولوں کا مقام و مرتبہ اور عقل مندی، یاد خدا اور غفلت سے اجتناب کا کردار؛۱۵۔ خدا سے محبت کا طریقہ اور علماء و فقراء سے دوستی اور رفاقت کا کردار؛ اس کتاب کا متن حدیث شریف معراج سے ماخوذ ہے جو دیلمی کی کتاب ارشاد القلوب اور علامہ مجلسی کی بحار الانوار وغیرہ جیسی کتابوں میں مذکور ہے۔ یہ بات نہایت جرات سے کہی جاسکتی ہے کہ اس حدیث قدسی کا مفہوم اپنے آپ میں عرفان، حکمت اور اخلاق و معنویت کے بے مثال دستور العمل پر مشتمل دروس کا ایک سلسلہ ہے۔رپورٹ: عباس جعفری (سیکریٹری شورائے کتاب، عالمی اہل بیت علیم السلام اسمبلی).......
/169