30 مئی 2012 - 19:30

امریکی معاشرے میں اخلاقی گراوٹ کی انتھا ہوچکی ہے۔ امریکی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی طرف سے قید کے دوران جنسی تشدد اور دیگر مظالم کے بے نقاب ہونے پر امریکی میڈیا نے اوباما انتطامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

ابنا: امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جیلوں میں جنسی تشدد کا شکار بننے والے قیدیوں کی تعداد دوہزار دس سے دوگنی ہوگئي ہے۔ امریکی میڈیا میں اس بحث کا آغاز امریکی محکمہ انصاف کی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں جیلوں میں اخلاقی گراوٹ پر تشویش کا اظہار کیا گيا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جہاں ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت دیدی گئي ہے وہاں اگرجیلوں میں جنسی تشدد کا مظاہرہ کیا جائے تو تعجب نہیں ہونا چاہیے۔

امریکہ میں ہر سطح پر اخلاقی پستی دیکھی جاسکتی ہے جس میں اسکول اور کالجوں کا پہلا نمبر ہے۔ امریکہ کی جواں نسل اخلاقی انحطاط کے ساتھ ساتھ قتل و غارت کی طرف بھی مائل ہے ۔ حالیہ دنوں میں چند اسکولوں اور کالجوں میں فائرنگ کے واقعات اس بات کی تائيد کرتے ہیں۔....... /169