ابنا: رامين مہمان پرست نے اتوار کي رات تہران ميں اسلامي بيداري ميں ميڈيا کي سفارتکاري کے زير عنوان منعقدہ ايک کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ ايران اين پي ٹي پر سب سے پہلے دستخط کرنے والے ممالک ميں ہے اور اسي معاہدے کے تناظر ميں گروپ پانچ جمع ايک سے مذاکرات کرےگاـ رامين مہمان پرست نے بعض مغربي ممالک کي جانب سے اين پي ٹي کي خلاف ورزي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے صيہوني حکومت کو ايٹمي ہتھيار فراہم کرکے اين پي ٹي کي آشکارا خلاف ورزي کي ہےـ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزيد کہا کہ ہم اپني ضرورت بھر بيس فيصدي کے گريڈ تک يورينيم افزودہ کريں گے اور ضرورت سے زيادہ مقدار ميں بيس فيصدي کے گريڈ کا يورينيم تيار کرنا اقتصادي لحاظ سے بھي مناسب نہيں ہےـ
رامين مہمان پرست نے کہا کہ ايران اپنے ايٹمي پروگرام ميں کبھي بھي ہتھيار بنانے کي کوشش نہيں گرے گاـ انہوں نے کہا کہ ايران اس سطح تک يورينيم کو افزودہ کرے گا جو فوجي مقاصد کے لئے استعمال نہيں ہوتا ہے اور وہ اسے اپنا حق سمجھتا ہےـ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرين کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرين ميں ستر فيصدي سے زائد عوام کا يہ مطالبہ ہے کہ ايک فرد کے ايک ووٹ کے اصول کي بنياد پر معاشرے کے انتظامي امور ميں انہيں شراکت دي جائے تاہم مغربي ذرائع ابلاغ خاص منصوبہ بندي کے ساتھ اس موضوع کو نظر انداز کر رہے ہيں جبکہ شام کےبارے ميں وہ دہشت گرد تنظيموں کي مدد کر رہے ہيں -
انہوں نے سعودي عرب سے بحرين کے الحاق کے منصوبے کو بحريني عوام کو کچلنے کي ايک سازش قرارديا اور کہاکہ ايران نےکبھي بھي کشور گشائي کے بارے ميں نہيں سوچـا ليکن ساتھ ہي وہ اس منصوبے کي حمايت کرنےوالوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ علاقے کے عوام کے برحق مطالبات خاص طور پر بحريني عوام کے مطالبات کي حمايت کريں اور ايران اس بات کي اجازت نہيں دے گا کہ ڈکٹيٹر حکومتيں عوامي مطالبات کو دبا ديں -
وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے معاملے کو امريکا اور اسرائيل کا پيدا کردہ بحران قرارديا-
انہوں نے کہا کہ علاقے ميں سامراجي قوتوں سے وابستہ ڈکٹيٹروں کے زوال کے بعد بڑي طاقتوں نے علاقے ميں عوامي تحريکوں کو منحرف کرنے کےلئے شام جيسے ملکوں ميں شورش پيدا کرنا شروع کردي اور اس طرح کي شورشوں کو عوامي تحريک کا نام دينا شروع کرديا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ شام کے عوام کي اکثريت بشار اسد کي حکومت کي حامي ہے- انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کے دشمن اس ملک ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے لئے ہتھيار ارسال کرکے شام کو غير مستحکم بنانے اور حکومت کي طرف سے اعلان کردہ اصلاحات کے نفاذ کو روکنے کي کوشش کررہے ہيں-
وزارت خارجہ کےترجمان نے کہاکہ مغرب والے ايک ايسے وقت علاقے ميں جمہوري عمل کي حمايت کي باتيں کرتے ہيں جب يہ بات بارہا ثابت ہوچکي ہے کہ وہ صرف اسي جمہوريت کو قبول کرتے ہيں جو ان کے مفادات کي راہ ميں رکاوٹ نہ بنے -
اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کےترجمان نے اسي طرح علاقے اور ہمسايہ ملکوں کے ساتھ تعلقات اور باہمي تعاون کي توسيع کو ايران کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں قرارديا اور ہمسايہ ملکوں کے حکام کو سفارش کي کہ صہيوني ریاست کي فتنہ انگيزيوں کے جال ميں نہ پھنسيں جو سامراجي قوتوں کے مفادات کي تکميل کے لئے بچھائےگئے ہيں - ترجمان نے ايران پر حملہ کرنے پر مبني اسرائيلي حکام کي دھمکيوں کو بيہودہ گوئي سے تعبير کيا اور کہاکہ اس غاصب اور غيرقانوني حکومت ميں اتنا نہيں دم نہيں ہے کہ وہ ايران کے خلاف کوئي بھي حماقت آميز قدم اٹھائے کيونکہ ايران کے خلاف کسي بھي طرح کي فوجي دھمکي يا کاروائي سے پورا علاقہ اس کي زد ميں آجائے گا اور جو بھي اس طرح کي حماقت کرے گا اسي پر نتائج کي بھي ذمہ داري عائد ہوگي.
.......
/169