25 مئی 2012 - 19:30

پنجاب حکومت کی جانب سے شیعہ دشمنی کی ایک اور بدترین مثال معروف خطیب اھلبیت علامہ ناصر عباس کو متعصب پولیس اھلکاروں نے لاھور کے علاقہ جوہر ٹاون سے گرفتار کرلیا۔

ابنا: تفصیلات کیمطابق علامہ کو آج لاہور کے علاقے جوہر ٹاون سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر جہلم اور دوسرے ضلع میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے توہین رسالت کی جھوٹی ایف آئی آر درج تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ملتان اور دیگر قریبی ضلعوں میں مومنین احتجاج کر رہے ہیں۔جنکا مطالبہ علامہ صاحب کی فوری رہائی ھے۔

افسوس !! آئے روز شیعان علی کا قتل عام جاری ھے جس میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی ملوث ھے۔ لیکن آج تک انکے ایک رھنماء اور کارکن کو گرفتار نھیں کیا، بلکہ اسکے برعکس جو درندہ صفت قاتل قید میں تھے انہیں بھی آزاد کردیا گیا۔جن میں سرفہرست ملک اسحاق کا نام ھے جو ملک کی خفیہ ایجنسیوں اور متعصب پنجاب حکومت کی سرپرستی میں اپنی فعالیت انجام دئے رہاھے۔.....

/169