ابنا: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کو اپنی والدہ کے قتل کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ سلالہ حملے پر امریکی صدر اوباما کو معافی مانگنا چاہیے اور پاکستان اپنے فوجیوں کے خون کا امداد سے سودا نہیں کرتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے امریکا سے سلالہ حملے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کو سزا پاکستانی عدالت نے دی۔ کوئی بھی ملک اپنے شہری کو کسی دوسرے ملک کے لئے جاسوسی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق پيپلز پارٹي کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداري نے کہا ہے کہ وہ پرويز مشرف کو اپني ماں کا قاتل سمجھتے ہيں. امريکي ٹي وي کو انٹرويو ميں جب ان سے پوچھا گيا کہ جب آپ حکومت کو ذمہ دار قرار ديتے ہيں تو اس وقت پرويز مشرف صدر تھے، تو کيا آپ اپني والدہ کے قتل کا الزام ان پر عائد کرتے ہيں۔؟ اس پر بلاول بھٹو زرداري کا کہنا تھا کہ ميں ان کو اپني ماں کے قتل کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ جب ان سے اس کي وجہ پوچھي گئي تو بلاول بھٹو زرداري کا کہنا تھا کہ مشرف جانتا تھا، وہ خطرے سے آگاہ تھا، اس نے ماضي ميں خود ميري ماں کو دھمکي دي تھي، اس نے کہا تھا کہ تمہاري سکيورٹي کا تعلق براہ راست ہمارے تعلقات اور ہمارے تعاون پر ہے، جب اس نے ايمرجينسي نافذ کي تو واضح ہو گيا کہ وہ ملک ميں جمہوريت واپس نہيں لانا چاہتا اور ميري ماں نے اس کے خلاف مزيد آواز اٹھانا شروع کر دي اور جس کے بعد ان کي سکيورٹي کم کر دي گئي۔
.......
/169