20 مئی 2012 - 19:30

امریکہ کے شہر شکاگو میں افغانستان کے حوالے سے نیٹو کانفرنس کا آج اختتام ہوگیا -

 ابنا: اجلاس میں شریک ممالک نے کانفرنس کے اختتام پراپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ2013کے وسط تک افغانستان کی سیکورٹی مقامی فورسز کے حوالے کردی جائے گی- اعلامیے میں پاکستان سے نیٹو کی سپلائی کا روٹ جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو گزشتہ 6 ماہ سے بند ہے۔

ادهر آج بھی سینکڑوں جنگ مخالف افراد نے نیٹو اجلاس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا - مظاہرین کی قیادت عراق جنگ کے سابق فوجیوں نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے فوجی تمغے بھی واپس کئے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر تشدد کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
.......
/169