ابنا: اس بين الاقوامي نمائش ميں پوسٹر فوٹو اور کيريکيچر پر مشتمل تين سو پچاس فن پارے پيش کئے گئے - اس نمائش کي ايک خاص بات، ترکي ،فنلنڈ اور امريکا کے فنکاروں ہيکادي دميرچي پکالوري اور ماوين ڈيوس کے فن پاروں کا پيش کيا جانا ہے –اس نمائش کے ججوں کي ٹيم ايراني اور غيرملکي ججوں پرمشتمل ہے-اس فيسٹول کے ہر شعبے ميں چھے منتخب فن پاروں کو انعام سے نوازا جائے گا اور سب سے بڑے انعام کي رقم دس ہزار يورو ہے- يہ نمائش گيارہ جون کو اختتام پذير ہوگي-......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316521
منتخب فنکاروں کو عالمي اسلامي بيداري کا پہلا انعام دينے کي غرض سے دنيا کے انسٹھ ملکوں کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کے فن پاروں کي پہلي نمائش اتوار کو تہران کے امام علي ميوزيم ميں شروع ہوئي-