19 مئی 2012 - 19:30

ایران اور پاکستان پاکستان کی وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی محترمہ فردوس عاشق اعوان نے آج تہران میں صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: اس ملاقات میں صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں تاہم دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیاں ثقافتی اور طبی شعبوں میں تعاون کی کافی گنجائش پائي جاتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی قوم مضبوط، تاریخ کی حامل اور مستحکم ہے اور خدا کے فضل و کرم سے تمام مشکلات کے سامنے ڈٹی رہے گي۔ اس ملاقات میں پاکستانی کی وفاقی وزیر محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت و ملت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کی خواہاں ہے اور پاکستان طبی شعبوں میں ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔...../169