ابنا: اسٹيٹ اٹارني انیتا الوریز نے صحافيوں کو گرفتار افراد سے متعلق تفصيلات بتاتے ہوئے کہا کہ نيٹو کانفرنس کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرين نہيں ، وہ مقامي دہشت گرد ہيں. انہوں نے بتايا کچھ مظاہرين کا ہدف امريکي صدر کا کمرکزی دفتر اور ميئر کا گھر تھا.پوليس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف کافي ثبوت ہيں وہ پيٹرول بم تيار کر رہے تھے اور نيٹو کانفرنس کے دوران افراتفري پھيلانے کا منصوبہ بنا ر ہے تھے....../169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316421
امريکي صدر بارک اوبامہ کے مرکزي انتخابي دفتر پر حملے کي سازش کے الزام ميں تين افراد کو گرفتار کر ليا گياہے.