ابنا: مذہبي جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد ميڈيا کے نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے پاکستان کے وزير داخلہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ حکومت نيٹو کي سپلائي بحال کرنے کے بارے ميں پارليماني سفارشات پر عمل کر رہي ہے-قبل ازيں انہوں نے منصورہ ميں جماعت اسلامي کے رہنماوں سے ملاقات کي اور انہيں صدر اہم قومي معاملات پر صدر آصف علي زرداري کے ساتھ مذاکرات کي دعوت- رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹي اور جماعت اسلامي اس بات پر متفق ہيں کہ جب تک پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکي ڈرون حملے بند نہيں ہوجاتے نيٹو کي سپلائي بحال نہ کي جائے- واضح رہے کہ پاکستاني پارليمان کے دونوں ايوانوں نے نيٹو سپلائي کي بحالي کو ڈرون حملے بند کئے جانے اور امريکہ کي جانب سے باضابطہ عذر خواہي کے ساتھ مشروط کرديا ہے- گزشتہ سال نومبر ميں افغانستان کي سرحد کے قريب واقع ايک فوجي چيک پوسٹ پر نيٹو کے حملے ميں اٹھائيس پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت کے بعد حکومت پاکستان نے افغانستان کے نيٹو کي سپلائي لائن بند کردي تھي-......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316409
پاکستان کے وزير داخلہ رحمان ملک نے نيٹو سپلائي بحال کئے جانے کي ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے راستے افغانستان ميں داخل ہونے والے ٹرکوں کا نيٹو سے کوئي تعلق نہيں ہے-