15 مئی 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ کے معاون نے کہا ایران پر اقتصادی پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوئی ہیں اور اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر جدید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے متعلق کوئی بات موجود نہیں ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ کے معاون "نووستی" نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس وقت ایران پر جدید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے متعلق کوئی بات موجود نہیں ہے۔ روس کے اس بلند پایہ ڈپلومیٹ نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران پر سلامتی کونسل کی سابقہ اقتصادی پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور بعض مغربی ممالک یہ کہتے ہیں کہ ایران ایٹمی مسئلہ کو بہانہ بنا کر جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ ایران ابتداء سے ہی کہتا چلا آرہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔

.......

/169