15 مئی 2012 - 19:30

معاہدہ شمالي اقيانوس نيٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان سے تيئيس ہزار امريکي فوجيوں کا انخلا عمل میں آئے گا-

ابنا: نيٹو کے ترجمان کارسٹن جيکبسن نے کابل ميں نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال دس ہزار امريکي فوجي افغانستان سے چلے گئے ہيں اور مزيد تيئيس ہزار امريکي فوجي اس سال ستمبر تک افغانستان سے نکل جائيں گے-

انہوں نے مزيد کہا کہ نيٹو کے ديگر رکن ممالک بھي افغانستان سے اپني اپني فوجيں باہر نکالنے کا ارادہ رکھتے ہيں- جيکب سن نے کہا کہ غير ملکي فوجوں کے انخلا کے بعد انکي قائم کردہ فوجي چھاونياں بھي بند کر دي جائيں گي.

.......

/169