ابنا: پارليمان کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپيکر علي لاريجاني نے کہا کہ بحرين سعودي عرب الحاق کا منصوبہ خطے ميں بحران کا سبب بنے گا-
انہوں نے کہا کہ يہ کام اتنا آسان بھي نہيں ہے اور سعودي عرب اور بحرين دونوں کے حکمرانوں کو اس پر سنجيدگي سے غور کرنا چاہیے-
ايران کے ارکان پارليمان نے بھي پير کے روز اپنے مشترکہ بيان ميں سعودي عرب اور بحرين کے مجوز الحاق کي مذمت کي ہے-
بيان ميں سعودي حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ طاقت اور سياسي ہتھکنڈوں کے ذريعے قوموں کو دبايا نہيں جاسکتا-
ادھر اطلاعات ہيں کے رياض ميں خليج فارس تعاون کونسل کا اجلاس الحاق کے بارے ميں کسي فيصلے پر پہنچے بغير ختم ہوگيا ہے- اجلاس ميں صرف رکن ملکوں کے درميان تعلقات کو مزيد مستحکم بنانے کي ضرورت پر زور ديا گيا-
کہا جارہا ہے کہ بحرين اور سعودي عرب کے الحاق کو خليج فارس تعاون کونسل کے آئندہ سربراہي اجلاس تک موخر کرديا گيا ہے- يہ اجلاس بحرين کے دارالحکومت منامہ منعقد ہوگا-........
/169