15 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران اور عمان نے تہران ميں دسويں مشترکہ فوجي کميشن کے اجلاس کے اختتام پر دفاعي و فوجي تعاون کے تحت مشترکہ فوجي مشقيں جاري رکھنے پراتفاق کيا ہے -

ابنا: جنرل راشد بن سيف بن الشيد کي قيادت ميں ايران کا دورہ کرنے والا عمان کا فوجي وفد ، منگل کي رات  واپس لوٹ گيا.

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کے اعلي عہديدار جنرل مصطفي سلامي نے منگل کي شام مشترکہ نشست کے اختتام پر نامہ نگاروں کو بتايا کہ دونوں ملکوں کي بحري افواج ، اسي سال مشترکہ فوجي مشقيں منعقد کريں گي -

انہوں نے واضح کيا کہ ايران اور عمان کے فوجي وفود ميں مذاکرات کے دوران فريقين نے علاقے ميں قيام امن اور اس سلسلے ميں باہمي تعاون پر اچھے معاہدے کئے ہيں -

   عمان کے فوجي وفد کے سربراہ جنرل راشد بن سيف بن الشيد نے بھي منگل کي شام نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ فوجي نشستوں کا انعقاد دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے -

عمان کے فوجي وفد نے اسي طرح ايران ميں اپنے چہار روزہ  قيام کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب   کي بحريہ کے کمانڈر سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال کيا - 

اس ملاقات ميں پاسداران انقلاب کي  بحريہ کے کمانڈر ايڈمرل علي فدوي نے ، عالمي توانائي کي ضرورتوں کي تکميل ميں خليج فارس اور آبنائے ہرمز کي اہميت کي سمت اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے کو اسٹريٹجيک اور ايک طرح کي جغرافيايي خصوصيات کا حامل قرار ديا -

انہوں نے زور ديا کہ خليج فارس اور آبنائے ہرمز ميں قيام امن تمام علاقائي ممالک کے مفاد ميں ہے - 

اس ملاقات ميں جنرل راشد بن سيف بن محسن الشيدي نے بھي سپاہ پاسداران انقلاب کي بحريہ کے سربراہ سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران اور عمان کے تعلقات ميں فروغ و استحکام پر زور ديا. .......

/169