14 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا مستقبل تابناک اور درخشاں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا مستقبل تابناک اور درخشاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ 33 برسوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہے اور انقلاب کے اعلی اہداف ا ورپیشرفت کی جانب گامزن ہے انھوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دن ایک راکٹ کے لئے محتاج تھے تو آج ہمارے جوان فضا کو تسخیر کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں آج ہر صوبے میں یونیورسٹیاں موجود ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایرانی حکام کے لئے قوم کی خدمت باعث فخراور مایہ ناز ہے انھوں نے کہا کہ آج سامراجی طاقتیں اس لئےایران کی دشمنی اور عداوت پر کمر بستہ ہیں کیونکہ ایران نے اپنے ہاتھ میں اسلامی کی سرافرازی اور سربلندی کا پرچم اپنے ہاتھ میں لےرکھا ہے اور ایران ،اسلام کے سائے میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی اور پیشرفت حاصل کررہا ہے انھوں نے کہا کہ ایران نے قوموں کو فکر عطا کی ہے اور آج ایرانی قوم دیگر اقوام کے لئے نمونہ عمل بن گئی ہے۔....... /169