ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سعودی عرب کی طرف سے بحرین پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں پارلیمانی نمائندوں کی تشویش کا ج وا ب دیتے ہوئے کہا کہ بحرین کوئي ایسا نرم لقمہ نہیں ہےجسے سعودی عرب آسانی کے ساتھ حلق سے نیچے اتارلےگا۔
لاریجانی نے کہا کہ بحرین 1340 میں ایران کا 14دھواں صوبہ تھا لیکن شاہ کی خیانت اور قومی پارلیمان کے شرم آور ایکٹ کے تحت بحرین مستقل ہوگيا اور اگر طے ہے کہ بحرین میں کوئی تبدیلی رونما ہو تو پھر بحرین ، سعودی عرب کا حق نہیں بلکہ ایران کا حق ہے ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ آل سعود اور آل خلیفہ ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے خلاف اقدام ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ آل سعود اور آل خلیفہ بحرین کوسعودی عرب سے ملحق کرنے کی مذموم سازش کررہے ہیں اور یہ سازش انھیں مہنگی پڑ سکتی ہے۔....... /169