ابنا: پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضاگيلانی نے آج اسلام آباد میں چین کے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون میں توسیع دونوں ملکوں کے حکام کی نیک نیتی ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اسٹراٹیجیک تعلقات کے تناظر میں ہمہ گير باہمی تعاون سرمایہ کاری، نقل وحمل، زراعت، دفاع اور سائنس و ٹکنالوجی نیز ثقافتی شعبوں پر بھی بڑے گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔
یوسف رضا گيلانی نے چین اور پاکستان کے مثالی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بیجنگ تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات پر استوار ہیں۔ چین کے جوانوں کا وفد جوایک سو افراد پر مشتمل ہے پاکستان کے دورے پر ہے۔....... /169