ابنا: سعودي عرب کے باشندوں نے صوبہ الشرقيہ کے شہروں منجملہ القطيف ميں مظاہرے کرکے پرامن مظاہرين پر آل سعود حکومت کي سيکورٹي فورس کے ظالمانہ اقدامات کي مذمت کي - مظاہرين نے اسي طرح صوبہ الشرقيہ کے شہروں سے فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کيا -
مظاہرين نے اسي طرح آل سعود کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کيا - واضح رہے کہ پچھلے کئي مہينے سے سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہرے پوري شدت کے ساتھ ہورہے ہيں- مظاہرين کا کہنا ہے کہ ملک ميں غربت بےروزگاري ،بدعنواني اور قومي دولت کي لوٹ کھسوٹ آل سعود خاندان کي ظالمانہ حکمراني کا نتيجہ ہے-
دوسري طرف آل سعود حکومت سعودي عوام کي سرکوبي کے ذريعےاس بات کي کوشش کررہي ہے کہ وہ حسني مبارک اور معمرقذافي جيسے انجام سے دوچار نہ ہو........
/169