ابنا: اطلاعات کے مطابق رام اللہ کے ایک شمالی گاؤں میں بہت سے فلسطینی اسرائيلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کر ر ہے تھے کہ اسرائيلی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کئی فلسطینی خمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے جسے اسپتال منتقل کیا گيا ہے۔ اس سے پہلے مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور سے متعلق کوآرڈینیشن آفس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی ریاست کے فوجیوں کے حملوں میں ایک سو ساٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جن میں اٹھائيس بچے شامل ہیں۔....... /169