ابنا: جارج گيلووے نے لبنان کے دار الحکومت بيروت ميں عرب ممالک کے مسائل اور خاص طور پر فلسطين کے بحران پر پوري توجہ دينے کا اپنا عہد دہرايا اور کہا کہ شام کے معاملات ميں کسي بھي طرح کي بيروني مداخلت درست نہيں ہےـجارج گيلووے نے غزہ کے محصور عوام کے لئے امداد لے جانے والے کاروانوں کے لئے شام کي حکومت کي جانب سے فراہم کي جانے والي سہوليات کا ذکر کيا اور کہا کہ واپسي کا حق نامي کارواں جو غزہ جا رہا ہے اس وقت شام پہنچ چکا ہےـبرطانوي رکن پارليمنٹ نے فلسطين کے لئے امداد لے جانے والے کاروانوں پر ہونے والے ان اعتراضات کو حيرت انگيز قرار ديا کہ يہ کارواں شام کے عوام کي مدد کے لئے گئے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے کارواں مختلف ممالک سے گزرتے ہيں، اسي طرح واپسي کا حق نامي کارواں بھي غزہ کا محاصرہ توڑنے کي غرض سے روانہ ہوا ہے-......./169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314465
برطانوي رکن پارليمنٹ جارج گيلوے نے ايک بار پھر شام ميں بيروني مداخلت کي مخالفت کي ہےـ