9 مئی 2012 - 19:30

جھنگ کے علاقہ احمد پور سیال جھیل پور میں کالعدم [مگر سرگرم]، فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دھشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک بے گناہ مومن اور 12 سالہ بچی کو زخمی کردیا۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم [مگر سرگرم] سپاہ صحابہ کے درندہ صفت دھشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے ایک مومن اور 12 سالہ بچی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس وقت زخمیوں کا اعلاج معالجہ جاری ھے۔ تاھم ذرائع کے مطابق اسے فرقہ وارانہ حملہ اور بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کا تسلسل قرار دیا جارھا ھے۔

یاد رھے کہ جھنگ وہ علاقہ ھے جسے پاکستان مخالف اور شیعہ دشمن انتہا پسند جماعت کالعدم [مگر سرگرم] سپاہ صحابہ کا مرکز سمجھا جاتا ھے۔ اور ملک پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی ماتحت چلنے والی عسکری تنظیم سپاہ صحابہ کی بنیاد بھی اسی شہر سے رکھی گئی۔ جو آج معصوموں او مظلوموں کے قتل و غارت گری  میں کھلے عام ملوث ھے۔ اور اسے پنجاب کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ملکی ایجنسیوں کی بھی پشت پناہی حاصل ھے۔

بشکریہ شیعہ کلنگ

واضح رہے کہ سپاہ صحابہ کو دو بار کالعدم قرار دیا جاچکا ہے لیکن یہ پاکستان کے عجائبات ہیں کہ اس ملک میں کالعدم جماعتیں بھی سرگرم رہا کرتی ہیں اور جب وہ کوئی بھی کاروائی کرتی ہیں ان کاباقاعدہ نام کالعدم کی قید بڑھا کر، ذرائع ابلاغ میں لکھا اور پڑھا جاتا ہے جبکہ دوسرے ملکوں میں کالعدم گروپوں کی سرگرمی منع ہوتی ہے اور اگر کوئی کالعدم جماعت کے نام و پرچم تلے کوئی اقدام کرے تو اس کو باقاعدہ سزا ملتی ہے گوکہ پاکستان میں عرصے سے جرم و سزا کا نظام ختم ہوکر رہ گیا ہے۔..............

/169