8 مئی 2012 - 19:30

پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد علی نقوی نے استنبول کی نشست میں ایران کی کامیابی کو مغرب کے جبر اور دباؤ کے سامنے ایران کی ملت و حکومت کی پامردی اور استقامت کا ثمرہ قرار دیا اور امید ظاہری کی کہ ایران اور 1 + 5 گروپ کے ساتھ بغداد میں ہونے والے مذاکرات بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے مثبت اور کامیابی سے بھرپور ہوں۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی ـ جو پاکستانی معاشرے کے مؤثر مذہبی راہنماؤں میں سے ہیں ـ نے آج (بدھ 09/5/2012) کو ارنا (IRNA) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: حال ہی میں استانبول میں ہونے والے مذاکرات سمیت مغربی حکومتوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکامی کی کارکردگی، ایران کی طاقت کی بنا پر، قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن نے کہا: پاکستان کی مسلم ملت پرامن ٹیکنالوجی کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ملت و حکومت کا مسلمہ حق سمجھتی ہے۔انھوں نے کہا: دنیا کے حریت پسند لوگ بھی تسلسل کے ساتھ ایران کی پرامن جوہری پروگرام کے حامی ہیں۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: پاکستان کی مسلم قوم پرامن جوہری پروگرام اور اس کے استعمال کو برادر مسلم و ہمسایہ ملک ایران کے مسلم عوام کا مسلمہ حق سمجھتی ہے۔ انھوں نے کہا: ہم پاکستانی مغربی ممالک کے سامنے ایران کے مستحکم موقف پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور اس قسم کے موقف کو اپنے ملک میں مکمل استقلال اور قوت و طاقت کے حصول کے لئے نمونۂ کامل سمجھتے ہیں۔تحریک جعفریہ کے سربراہ نے کہا: دوسرے مسلمانوں اور اور دیگر ممالک کے حریت پسندوں کو بھی چاہئے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور موقف کو اپنے استقلال اور ترقی کی منزل پانے کے لئے مشعل راہ اور نمونۂ عمل قرار دیںعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: استعماری اور استکباری طاقتوں کی مسلسل کوشش رہی کہ تمام تر امکانات اور وسائل کو بروئے کار لا کر ایران کو  دبا کر ہمہ جہت ترقی سے روک لیں لیکن خوش قسمتی سے ان کی تمام تر شیطانی سازشیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔انھوں نے کہا: خطے کی اقوام کو جوہری ترقی کے فروغ و توسیع کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے منطقی اور صحیح موقف کی حمایت کرنی چاہئے اور انہیں مغربی طاقتوں کو مسلمانوں کی ترقی اور بالیدگی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے حالیہ انتخابات میں فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی کی ناکامی اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے سلسلے میں سارکوزی کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی امہ کے حقوق کے خلاف معاندانہ اقدامات، اسلامی ثقافت و تہذیب کے خلاف جنگ اور مسلمانوں کے مثبت اقدامات کو نتیجے تک پہنچنے سے روکنا، وہی دلائل ہیں جو صدارتی انتخابات میں فرانسیسی صدر کی ناکامی کا سبب بنے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آخر میں کہا: ہمیں امید ہے کہ فرانس کے نئے صدر سارکوزی کے راستے پر گامزن ہونے کی بجائے، فرانس اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے حقوق کو جائز قرار دینے نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بہتر اقدامات بجالائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110