7 مئی 2012 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما نے کہا، کہ عرصہ دراز سے ملک اور با لخصوص کوئٹہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی نا پاک کو شش جاری ہے۔

ابنا: علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا،کہ گزشتہ روز بے گناہ دیندار محنت مزدوری کرنے والا نہتے شہید محمد علی جو کوئٹہ سبی روڈ پر رفتار ہوٹل کے احاطے میں اپنی ٹائرپنکچر کی دکان روزی کمانے بیٹا تھا، فاسد دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا، اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ کی طر ح لا پرواہی بر ت رہی ہے، اور صرف بیانات کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔  اب وقت اور حا لات کا تقاضہ ہے، کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے مستعفی ہو جائے، کیونکہ عوامی ٹیکسوں پر عیاشی کرنے والے حکمران عوام کی حفاظت میں مسلسل کو تاہی بر ت رہی ہیں،بلکہ بد امنی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں، کہ بغیر حکومتی اداروں کے معاونت کی عرصہ بارہ سال تک دہشت گردی کا بازار گرم رہنا نا ممکن ہے، ابھی تک ایک بھی دہشت گرد کو سزا نا ملنا خو د باشعور عوام کے لئے تشو یش کا با عث ہے

علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ،سیاسی جماعتوں ،سماجی شخصیات،سرداروں، قبائل کے رہمناوں سے اہیل کی۔ کہ موجودہ حالات کے مد نظر  عوام میں انسانی ہمدردی بھائی چار ے کی فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرکے ملک دشمن ناپاک عزائم اور ملک و خاص کر کوئٹہ میں عرصہ دراز سے بھائیوں کی طرح رہنے والے برادر اقوام  کو آپس میں دست بہ گر یبا ں کرنے مز مو م شازش کو  نا کام بنائیں۔

الحمداللہ اس وقت کو ئٹہ کوئی فرقہ واریت نہیں ہے فروعی مسائل اپنی جگہ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اکثر علماء اس بات پر اتفاق کر تے ہیں،کہ دہشت گر دی کا مرتکب یہ دہشت گرد ملک دشمن سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں، ان کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو  کمزور کر کے ان کا استحصا ل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے تمام عہدیداران و اراکین گزشتہ روز دشت کے علا قے میں شہید محمد علی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ  شہید محمد علی کو بلند درجہ اور پشماندگان کو  اپنی حفظ وامان میں رکھے، آمین

.......

/169