7 مئی 2012 - 19:30

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ بی جے پی کے رہنماء ایل کے ایڈوانی پر بابری مسجد شہادت کا لازمی مقدمہ چلائیں۔

ابنا: درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی نے صرف ایل کے ایڈوانی پر بابری مسجد شہادت کیس ختم کرنے کی مخالفت نہیں کی ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اور دیگر رہنماﺅں کو کار سیواک کے ساتھ مقدمہ میں شریک کیا جائے۔ واضع رہے کہ بابری مسجد شہادت کی دو ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔ ایک ایف آئی آر مسجد کو شہید کرنے والے کار سیواک کیخلاف ہے جبکہ دوسری ایف آئی آر جس میں ایڈوانی اور منوہر جوشیسمیت دیگر ملزم شامل ہیں جن پر اس مسجد کو شہید کرنے کلی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ سی بی آئی نے اپنی تحقیقات میں ان رہنماﺅں کو سازش میں ملوث پایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110